رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کا مشترکہ بیان
ملائیشیا کی حکومت کی نمائندگی کرنے والے ایک سرکاری وفد نے جس کی نمائندگی ملائیشا کے وزیر عزت مآب شیخ ذو الکفل البکری کررہے ہیں، وفد نے مملکت سعودی عرب میں 9 تا 18 اپریل 2021 بمطابق 26 شعبان تا 6 رمضان 1442ھ کے اپنے دورے کے درمیان رابطہ عالم اسلامی کا وزٹ کیا۔
وفد نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی سے ان کے دفتر میں بروز ہفتہ 10 اپریل 2021 بمطابق 27 شعبان 1442 ھ ملاقات کی۔
فریقین نے ایک برادرانہ اجلاس منعقد کیا جس میں مشترکہ تعاون کے پہلوؤں ، اور رابطہ عالم اسلامی اور ملائیشیا کے اسلامی امور اور ملائیشیا میں غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان تعلقات کے استحکام سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
عزت مآب وزیر شیخ ڈاکٹر ذوالکفل البکری نے خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی طرف سے حرمین شریفین کی خدمت اور نگہداشت میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے اللہ کے مہمانوں کے لئے اس کے امن کے وعدے کی تکمیل قراردیاہے جو اس کی پکار پر دور ودراز سے اس کے عظیم گھر کا رخ کرتے ہیں۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر ذو الکفل البکری نے اسلامی امور اور مختلف ممالك میں مسلمانوں کی خدمت کے سلسلے میں خادم حرمین شریفین اور ان کے ولی عہد کی کاوشوں کی تعریف کی۔
ملائیشا کے وفد نے اسلامی دنیا کی تنظیموں اور اقوام کے مابین اسلامی اخوت کے فروغ کے سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو اہم قراردیاہے۔
رابطہ عالم اسلامی نے ملائیشیا کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مختلف نسل اور مذاہب کے پیروکاروں کے مابین رواداری اوربقائے باہمی کی ایک اعلی مثال ہے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر ذوالکفل البکری نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی کی اعلی کارکردگی کو سراہاہے جہاں ان کی قیادت میں رابطہ میں معیاری تبدیلی نظرآئی اور مختلف مذاہب اور نظریات کے درمیان تعاون اور افہام وتفہیم کے پل تعمیر ہوئے جس نے عالمی امن اور امن کے حصول میں مثبت کردار اداکیاہے۔