جرمنی میں نسلی دہشت گرد حملہ برسی، جس میں بے گناہ افراد نشانہ بنے۔رابطہ عالم اسلامی دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کے لئے پُر عزم ہے۔
رابطہ عالم اسلامی نے نسلی اورمذہبی انتہاپسندی کے نظریات کےنتیجے میں پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا میں عالمی اور قومی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے متنوع معاشروں میں قومی ہم آہنگی کے لئے رابطہ کے عزم کا اظہارکیاہے۔اس عزم کا اظہار گذشتہ سال 19 فروری 2020 کو فرانکفرٹ کے قریب ہناؤ میں دو شیشہ بارز پر خونی نسل پرستانہ دہشت گرد کاروائی کے برسی کے موقع پر کیا گیا ہے،جس میں ایک انتہا پسند شخص کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں نو بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
رابطہ نے ایک بار پھر اس موقع پر جرمنی حکومت کے فوری ردّ عمل ، اور وزیر داخلہ کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنی کے واقعات پر عمل در آمد کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی کے قیام کے اعلان کو سراہاہے ۔
رابطہ نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی طرف سے اس حادثے سے متعلق بیان اور جرمنی میں مسلم سپریم کونسل کے صدر جناب ایمن مزیک کے بیانات سے متعلق اپنے عزم کی تصدیق کی ہے ،جس میں مستقبل میں دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لئے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے ۔
Saturday, 20 February 2021 - 14:07