قرآن کریم کی روشنی میں: دنیا بھر میں ہزاروں نابینا افراد رابطہ عالم اسلامی کی توجہ حاصل کئے ہوئے ہیں،جن میں حُفّاظ کتاب اللہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جہاں رابطہ براہ راست مقامی حکومتی سرپرستی میں درجنوں بین الاقوامی مدارسِ تحفیظ القرآن کی سرپرستی کررہی ہے۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ”دو وحیوں کی خدمت“سمپوزیم کے افتتاح سے خطاب کرتے ہوئے: ”کتاب وسنت کی خدمت سے ہم اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے لئے ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ سیکھنا،سکھانا،عمل اور اس کے لئے محنت اور اس کا جائزہ لیتے رہنا ہے“۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے ادارہ عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے زیر انتظام ”دونوں وحیوں کی خدمت“ سمپوزیم کا مکہ مکرمہ میں افتتاح کیا۔سمپوزیم میں 36 ممالک سے تعلق رکھنے والے،علومِ قرآن وحدیث کے ماہر،کبارِِ محدثین اور قراء نے شرکت کی۔
رابطہ عالم اسلامی نے اپنے عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے،سپریم کونسل برائے اسلامی امور روانڈا کے تعاون سےقرآنی سیمنارکی اختتامی تقریب منعقد کی.اس میں صدر علماء کونسل،عزت مآب مشیرِ سربراہِ مملکت اور متنوع حاضرین نے شرکت کی.تعداد تقریباً (2000)طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل تھی.
رابطه عالم اسلامی نے اپنے عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے انڈونیشیا میں معہدعبداللہ بن مسعودبرائے تربیت حفاظ میں معہدکے منسلکین کےساتھ ہفتہ وسطیت اور اعتدال منعقد کیا،جو متشدد اور انتہاپسندخیالات کےمقابلے میں اسلام کی عظیم اقدار کے فروغ کی آگہی کےمتعددپروگرام پرمشتمل
رابطہ عالم اسلامی نے اپنے عالمی ادارہ برائے کتاب وسنت کے ذریعے شاہ فیصل یونیورسٹی چاڈ کے تعاون سے پہلا تربیتی کورس برائے اعجاز علمی کا اہتمام کیا. افتتاح میں چانسلر،ڈینز،چاڈ پارلیمنٹ،سپریم کونسل برائے اسلامی امور اور وزارت خارجہ كے نمائندوں نے شرکت کی۔