رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے جبری طور پر بے دخل کرنے کے لیے ایک ایجنسی کے قیام کے اعلان اور مغربی کنارے میں 13 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے جبری طور پر بے دخل کرنے کے لیے ایک ایجنسی کے قیام کے اعلان اور مغربی کنارے میں 13 غیر قانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ، چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے قابض اسرائیلی حکومت کے اس وحشیانہ طرزِ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین و روایات کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات دانستہ طور پر ہر ممکنہ حل اور منصفانہ و جامع امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ضروری ہیں۔