رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوبارہ آغاز کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی پر بمباری کے دوبارہ آغاز کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ،  چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس وحشیانہ بمباری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین و روایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
عزت مآب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کرے اور ان قتلِ عام کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، جو قابض فوج کے جنگی حملوں کا تسلسل ہیں، اور جن میں بے گناہ شہریوں اور عام شہری تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 
Tuesday, 18 March 2025 - 19:58