رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں بجلی منقطع کرنے کے فیصلے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے
بیان مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کے غزہ کی پٹی میں بجلی منقطع کرنے کے فیصلے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسرائیل کی مسلسل بین الاقوامی اور انسانی قوانین و روایات کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کرے، بے گناہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، بجلی کی بحالی کو یقینی بنائے اور متاثرہ علاقے میں امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔