رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے 20ویں غیر معمولی اجلاس میں فلسطین اور شام کے حوالے سے منظور کئے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے

بيان
مكرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کے 20ویں غیر معمولی اجلاس میں فلسطین اور شام کے حوالے سے منظور کئے گئے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل  رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فلسطین کے حوالے سے تنظیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مکمل تائید و حمایت کا اظہار کیا، جو کہ امت مسلمہ کا مرکزی مسئلہ ہے، اور جب تک کہ ایک منصفانہ اور دیرپا امن قائم نہ ہو جائے، جو فلسطینی عوام کے تمام حقوق کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائے، اس کی حمایت جاری رہے گی۔
اسی طرح، شیخ  العیسی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اس فیصلے کی بھی تحسین کی، جس کے تحت جمہوریہ شام کی رکنیت بحال کی گئی ۔انہوں نے اس امر کو اجاگر کیا کہ اس نازک مرحلے میں شامی عوم اور حکومت کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنا ناگزیر ہے تاکہ ملک میں امن واستحکام بحال ہوسکے اور بحران سے نجات حاصل کی جاسکے۔

Sunday, 9 March 2025 - 00:26