سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے: ”ہم سب جانتے ہیں کہ اختلاف اور تنوع ایک ربانی اور فطری سنت ہے، جو صدیوں سے اسلامی دنیا میں موجود ہے، مگر کبھی یہ اتحاد اور ترقی کا باعث بنتا ہے اور کبھی انتشار اور نزاع کو جنم دیتا ہے۔ اگر شعور بلند ہو اور مقاصد اعلیٰ ہوں تو یہ اختلاف ایک مثبت سمت میں رہنمائی کرتا ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہو تو وہی کچھ سامنے آتا ہے جو ہم سب جانتے ہیں۔ آزمائشیں، مشکلات اور تلخ تجربات۔ تاریخ کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، جو ہمیں سکھاتی اور نصیحت کرتی ہیں، اور حقیقت میں کامیاب وہی ہوتا ہے جو دوسروں کے تجربات سے سبق سیکھتا ہے۔“