سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اسلامی مکاتب فکر کے درمیان_پل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اسلامی مکاتب فکر کے درمیان_پل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے: ”ہر مسلک اور مکتب فکر کی اپنی مخصوص شناخت ہے، جس پر وہ اللہ کے حضور اپنے دین و عقیدہ کے مطابق کاربند ہے، اور اسے حق حاصل ہے کہ وہ اس شناخت کے ساتھ اسلامی وقار کے تحت زندگی گزارے۔باہمی ہم آہنگی اور مطلوبہ یکجہتی کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی دوسرے کے مخصوص نظریات کو اپنائے، بلکہ ان کو سمجھنا اور ان کے وجود کا احترام کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح، اس بات کو بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ اسلام کی چھتری سب کے لیے ایک ہے، اس کی اخوت قائم ہے، اور امت کے درمیان مشترکات کا دائرہ وسیع ہے۔“