رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے قاہرہ اعلامیہ میں شامل غیر معمولی عرب سربراہی اجلاس”فلسطین سمٹ“ کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

ابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے رابطہ اور اس کی اکیڈمیز، ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے اعلامیے میں شامل تمام فیصلوں کی مکمل تائید کا اظہار کیا، جو عزیز فلسطینی عوام کے حقِ آزادی، عزت اور خودمختاری کو محفوظ رکھتے ہیں اور قابض اسرائیلی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے ایک مضبوط موقف فراہم کرتے ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے اس امر پر زور دیا کہ اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو کسی بھی نام، حالات، جواز یا دعوے کی بنیاد پر مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے، اور فلسطینی سرزمین کے کسی بھی حصے کے الحاق کی کسی بھی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے اعلامیے میں درج جنگ بندی کے دوسرے اور تیسرے مرحلے پر عمل درآمد کی فوری تکمیل کو اولین ترجیح دینے، اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا، جس کی قیادت  مملکت سعودی عرب بطور عرب-اسلامی مشترکہ کمیٹی کے سربراہ کر رہا ہے۔

نیز انہوں  نے اعلامیہ میں شامل ان نکات کو بھی سراہا جن میں لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ اور شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ یہ عرب کوششیں فلسطینی عوام کے تحفظ، ان کے حقوق کے دفاع، اور عرب امن اقدام کے مطابق منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام میں کامیاب ہوں۔

Wednesday, 5 March 2025 - 14:15