سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج دوپہر اپنے دفتر میں اتحاد روہنگیا اراکان کے ڈائریکٹر جنرل، جناب رضاء الدین سے ملاقات کی۔
آپ نے روہنگیا مسئلے کی تازہ ترین صورتحال، ان کے حالات اور ضروریات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس امر کی توثیق کی کہ یہ معاملہ اسلامی اور انسانی ضمیر کے لیے گہری تشویش کا باعث ہے۔عزت مآب نے اس مسئلے کے جامع اور مؤثر حل کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Wednesday, 19 February 2025 - 00:09