”جمہوریہ گنی بساؤ کے صدر محترم کی دعوت پر“:
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی
کی قیادت میں رابطہ عالم اسلامی کا وفد جمہوریہ گنی بساؤ پہنچ گیا۔
دار الحکومت کے ہوائی اڈے پر وزیر داخلہ وعوامی نظم وضبط، صدارتی دیوان کے سربراہ اور متعدد علمائے کرام ومشائخ نے وفد کا خیر مقدم کیا۔
عزت مآب شیخ ڈاکٹر العیسی، صدرِ مملکت کے ہمراہ مغربی افریقہ میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآنی اجتماع ”تیجان النور قرآنی مقابلہ“ کا افتتاح کریں گے۔
اس کے علاوہ، صدرِ مملکت کی سرپرستی میں مختلف امدادی منصوبوں کے آغاز کی نگرانی کریں گے اور گنی بساؤ یونیورسٹی میں ایک خصوصی خطاب بھی دیں گے۔
Sunday, 9 February 2025 - 13:59