سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے اقدام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے:
حلال کو حرام قرار دینا، حرام کو حلال قرار دینے سے بھی زیادہ گناہ ہے۔ جو لوگ جلد بازی میں کچھ چیزوں کو حرام یا ناقابلِ قبول قرار دیتے ہیں، انہیں یہ گمان نہیں کرنا چاہیے کہ ان کی ذمہ داری پوری ہوگئی۔ مثال کے طور پر، کچھ لوگ مرد ڈاکٹر کے ذریعے عورت کے علاج کو ناپسند کرتے ہیں، لیکن ساتھ ہی عورت کو طب کی تعلیم حاصل کرنے سے روک دیتے ہیں۔ اس لیے ہم کہتے ہیں: جو بھی دین کے وسیع اور متوازن راستے کو تنگ کرے گا، وہ ایسی ہی لغزشوں میں پڑے گا، بلکہ اس سے بھی زیادہ خطرناک غلطیوں کا مرتکب ہوگا۔
Saturday, 11 January 2025 - 22:34