”لڑکیوں کی تعلیم“.. مسلم خواتین کا وہ بنیادی حق ہے جو انہیں ان کے بھائی مردوں کے برابر حاصل ہے

”لڑکیوں کی تعلیم“.. مسلم خواتین کا وہ بنیادی حق ہے جو انہیں ان کے بھائی مردوں کے برابر حاصل ہے۔ ُ #لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام اس حق کے مؤثر نفاذ کے لئے ایک کاوش ہے، جہاں ایک بے مثال اسلامی اور علمی اتحادکو فروغ دیا گیا ہے۔ اس اتحاد میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی حکومتی و غیر حکومتی تنظیمیں بھی بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔ یہ مہم رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے شروع کی گئی ہے تاکہ اسلامی پیغام ہر فرد اور سرکاری ونجی ادارے تک پہنچایا جاسکے۔ اس کانفرنس میں عملی منصوبے پیش کیے گئے ہیں جو مختلف معاہدوں کے ذریعے کانفرنس کے مقاصد کو حقیقی عملی شکل دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان کے دار الحکومت ”اسلام آباد“ میں منعقد ہورہی ہے۔

Friday, 10 January 2025 - 00:26