رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے   سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کردہ متنازعہ اسرائیلی   نقشے میں عرب ممالک (اردن، لبنان، اور شام) کے علاقوں کو اپنی مبینہ حدود میں شامل کرنے کے بے بنیاد دعووں کی سخت مذمت کی ہے

بیان
مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے   سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کردہ متنازعہ اسرائیلی   نقشے میں عرب ممالک (اردن، لبنان، اور شام) کے علاقوں کو اپنی مبینہ حدود میں شامل کرنے کے بے بنیاد دعووں کی سخت مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی اور دیگر ممالک کی خودمختاری اور سرحدوں پر حملے کی مذمت کی گئی۔ بیان میں ان حرکتوں کو خطے اور دنیا کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

 

Wednesday, 8 January 2025 - 23:38