لڑکیوں کی تعلیم کو اسلام میں ہمیشہ سے خاص مقام اور مضبوط بنیاد حاصل رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہماری شریعت کے اصولوں میں گہری جڑیں رکھتی ہے بلکہ اسلامی ممالک، ان کے علمائے کرام اور معاشروں کا بھی متفقہ موقف ہے۔ اسی بنیاد پر، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے”وسیع امکانات“ اور ”روشن امیدیں“موجود ہیں، جو اسلامی تہذیب کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کی حقیقی عکاس ہیں۔
جانئے عالمی کانفرنس ”مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع“ کے چند اہم موضوعات کے بارے میں۔ یہ کانفرنس 11 رجب 1446ھ بمطابق 11 جنوری 2025 کو پاکستان کے دارالحکومت ”اسلام آباد“ میں منعقد ہو رہی ہے۔
#لڑکیوں_کی_تعلیم_کے_لئے_اقدام
Wednesday, 8 January 2025 - 22:31