بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی شہر نیو اورلینز میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایک گاڑی کی ٹکر سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں رابطہ نے ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے مستقل اور اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔
بیان میں متاثرہ افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لئے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، امریکی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔
Wednesday, 1 January 2025 - 23:57