بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی قابض حکومت کی حمایت سے آبادکاروں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جاری کردہ بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان مجرمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے، جو اسلامی مقدسات کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں اور مذہبی وانسانی اقدار اور روایات کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
Sunday, 29 December 2024 - 23:10