رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ کے ایک ہسپتال کو نذرِ آتش کرنے اور مریضوں و طبی عملے کو زبردستی ہسپتال سے نکالنے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ کے ایک ہسپتال کو نذرِ آتش کرنے اور مریضوں و طبی عملے کو زبردستی ہسپتال سے نکالنے کے اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین  مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان ہولناک جرائم کی شدید مذمت کی، جنہیں اسرائیلی قابض حکومت غزہ میں معصوم شہریوں اور سول تنصیبات کے خلاف بے روک و ٹوک انجام دے رہی ہے۔ یہ اقدامات بین الاقوامی اور انسانی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
 
Friday, 27 December 2024 - 23:56