رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور اسرائیلی قابض حکومت کی غیر قانونی زمینوں پر قبضے کی مذمت پر مبنی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور اسرائیلی قابض حکومت کی غیر قانونی زمینوں پر قبضے کی مذمت پر مبنی قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے قرارداد کو عالمی شعور کی تجدید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے ان کے دیرینہ مطالبے کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ان ممالک کے ذمہ دارانہ موقف کی تعریف کی جنہوں نے اس قرارداد کے حق میں  ووٹ دیا۔ انہوں نے  اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ” تاریخی“ ، ”انسانی“ اور” قانونی“ حقوق کے ساتھ کھڑے ہوں۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو محض رسمی دستاویزات تک محدود رکھنے کے بجائے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے۔

 

Thursday, 19 December 2024 - 03:58