مکہ مکرمہ: رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کے گولان کے مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض حکومت کے گولان کے مقبوضہ علاقے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔  

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے اور ان کا سد باب کرے، جو شامی عوام کے لیے برسوں کے ظلم اور تکالیف کے بعد امن و استحکام کی بحالی کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ بیان میں شام کی خودمختاری، اس کی سرزمین کی وحدت، اور اس کے عوام کی سلامتی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Sunday, 15 December 2024 - 22:02