بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ پر اسرائیلی قابض افواج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس ہولناک جرم کی سخت الفاظ میں مذمت کی، جس میں متعدد بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے اس جرم کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ خلاف ورزیوں کی کڑی قرار دیا۔
بیان میں عزت مآب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور ایسے مظالم سے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، جو ہر زندہ ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والی ہیں۔
Saturday, 14 December 2024 - 14:54