رابطہ عالم اسلامی نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں افغان وزیر برائے مہاجرین سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں افغان وزیر برائے مہاجرین سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کے عزم کو دہرایا گیا۔ بیان میں افغانستان اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ان تمام خطرات کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جو افغانستان کے امن، استحکام اور عوام کی سلامتی کو متاثر کرتے ہیں۔

رابطہ نے متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور افغان عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

Friday, 13 December 2024 - 22:57