رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

رابطہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس ہولناک دہشت گردی کی مذمت کی گئی، جس میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ رابطہ نے ایک بار پھر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی سخت الفاظ  میں مذمت اور مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رابطہ نے اپنی عالمی اکیڈمیوں، ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کے امن واستحکام کو درپیش ہر خطرے کے مقابلے میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساتھ ہی، رابطہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ، حکومت اور پاکستانی عوام سے گہرے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

Saturday, 9 November 2024 - 18:44