رابطہ عالم اسلامی نے  جھیل چاڈ کے علاقے  میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

بیان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے  جھیل چاڈ کے علاقے  میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

سیکرٹریٹ جنرل کی جانب سے جاری بیان میں، رابطہ نے اس دہشت گردانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  اپنے اس مستقل موقف کا اعادہ کیا ہے  جس کے تحت وہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی شدید مخالفت کرتی ہے ۔

رابطہ نے جمہوریہ  چاڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، ملک کی سلامتی اور استحکام کو درپیش ہر خطرے کا مقابلہ کرنے میں ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی، متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

 

Thursday, 31 October 2024 - 20:28