رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

بیان
مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
رابطہ کے سیکرٹریٹ جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس کشیدگی کے خطرات اور اس کے سنگین نتائج پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رابطہ نے  عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان تنازعات کے خاتمے اور ان کے بین الاقوامی اثرات کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، ساتھ ہی ان کے اسباب کو حل كرنے کے لئے فوری اقدامات کرے ۔ بیان میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی یاد دہانی کرائی گئی، جس میں دنیا کی قوموں نے عزم کیا تھا کہ: ”آئندہ نسلوں کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچایا جائے، جنہوں نے ایک نسل کے دوران دو مرتبہ انسانیت پر ناقابل بيان غم والم كو مسلط كيا ہے “۔
 

Saturday, 26 October 2024 - 18:59