رابطہ عالم اسلامی نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں  قابض اسرائیلی حکومت کی سرپرستی اور حفاظت میں آبادکاروں کے  ذریعے کی گئی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے

بيان
مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں  قابض اسرائیلی حکومت کی سرپرستی اور حفاظت میں آبادکاروں کے  ذریعے کی گئی دراندازی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
رابطہ کے  تمام عالمی کونسلز،اکیڈمیز اور ادارہ جات  کے  جانب سے جاری بیان میں ، سیکرٹری جنرل رابطہ  اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  اس سنگین جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ   اسلامی مقدسات کی توہین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کا باعث ہے۔ آپ نے  اسے تمام مذہبی اور انسانی اقدار و روایات کی کھلی خلاف ورزی بھی  قرار دیا۔

Monday, 21 October 2024 - 20:46