مملکت مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم کی سرپرستی میں:
رابطہ محمدیہ برائے علمائے مراکش رابطہ عالم اسلامی کے اشتراک سے بین الاقوامی کانفرنس”بدلتی ہوئی دنیا میں ایمان“ کا انعقاد کررہی ہے، جس کا مقصد ایمان کے دلائل کو نمایاں کرنا، الحاد کے شبہات کا مقابلہ اور اس کی خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان سے نمٹنے کے طریقوں پر غور وفکر کرناہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور مذہبی اور فکری شخصیات شرکت کررہی ہیں جنہیں ایمان اور معاصر الحاد کی بحثوں میں مہارت اور تجربہ حاصل ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر ”بدلتی ہوئی دنیا میں میثاقِ ایمان“ کے نام سے دستاویز کا اجرا بھی متوقع ہے۔
Monday, 14 October 2024 - 20:44