محترم  ڈاکٹر عبد العزیز سرحان اور شیخ عبد اللطیف المطلق نے قازقستان میں بین الاقوامی کانفرنس”عالمی اور روایتی مذاہب کے قائدین“ میں رابطہ عالم اسلامی کی نمائندگی کی۔

بین الاقوامی مندوب ڈاکٹر عبد العزیز سرحان  نے قازقستان میں بین الاقوامی کانفرنس”عالمی اور روایتی مذاہب کے قائدین“ کےافتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور رابطہ عالم اسلامی کا  خطاب پیش کیا۔

شیخ عبداللطیف المطلق، جو  مشير اور عالمی قانونی ماہرین  کی تنظیم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل ہیں، نے نوجوانوں کے لیے منعقدہ سیشن میں ”اسلامی نوجوانوں“ کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسلام کی رواداری، اعتدال اور میانہ روی کے اصولوں کو اجاگر کیا، جو اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہیں۔

رابطہ عالم اسلامی اس عزت افزائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو اس کی شرکت اور نوجوانوں کے سیشن کے دوران اسے ملی، خصوصاً اس پہلو کو اجاگر کیا گیا کہ رابطہ اپنی عظیم اسلامی شہرت اور اثر ورسوخ کی حقدار ہے۔اس کی مؤثر اور  متوازن موجودگی ہمیشہ ایک نمایاں فرق پیدا کرتی ہے،  جو مکہ مکرمہ میں اس کے مرکزی دفتر سے جہاں خانہ کعبہ واقع ہے،اس کی اسلامی مرجعیت سے جڑی ہوئی ہے۔ رابطہ، مملکت سعودی عرب کی ان عظیم نوازشات میں سے ایک ہے جو اس نے عالم اسلام کے لئے پیش کی ہیں۔

مزید برآں، رابطہ ان مبارکباد کے پیغامات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو اسے کانفرنس کے دوران موصول ہوئی ہیں، خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم کے ممالک کی جانب سے ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر“ کی توثیق پر۔ اس تاریخی کانفرنس کی سرپرستی خادمِ حرمین شریفین نے فرمائی تھی۔

محترم  ڈاکٹر عبد العزیز سرحان اور شیخ عبد اللطیف المطلق نے قازقستان میں بین الاقوامی کانفرنس”عالمی اور روایتی مذاہب کے قائدین“ میں رابطہ عالم اسلامی کی نمائندگی کی۔
محترم  ڈاکٹر عبد العزیز سرحان اور شیخ عبد اللطیف المطلق نے قازقستان میں بین الاقوامی کانفرنس”عالمی اور روایتی مذاہب کے قائدین“ میں رابطہ عالم اسلامی کی نمائندگی کی۔
محترم  ڈاکٹر عبد العزیز سرحان اور شیخ عبد اللطیف المطلق نے قازقستان میں بین الاقوامی کانفرنس”عالمی اور روایتی مذاہب کے قائدین“ میں رابطہ عالم اسلامی کی نمائندگی کی۔
Thursday, 10 October 2024 - 19:42