مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں اس ہولناک دہشت گردی کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔ رابطہ نے ہر قسم کی تشدد اور دہشت گردی کی سخت مخالفت کا اعادہ کیاہے۔
رابطہ نے اپنی عالمی اکیڈمیوں، ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے صومالیہ اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، اور ملک کے امن و استحکام کو درپیش تمام خطرات کے خلاف حمایت کا یقین دلایا۔ اس سانحے میں متاثر ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔
Sunday, 15 September 2024 - 19:45