مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے امریکی کارکن ایسینور ازجی اور بچی بانا امجد بکر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، جنہیں قابض اسرائیلی حکومت کی فوج اور شدت پسند ملیشیاؤں نے جنوبی نابلس میں شہید کیا، یہ سلسلہ فلسطینی علاقوں میں جاری منظم قتل و غارتگری کا حصہ ہے جس کا تازہ ترین مظہر غزہ میں ہونے والی المناک تباہی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں، رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان مسلسل اور خوفناک جرائم کی مذمت کی ہے، جو اسرائیلی حکومت کی جنگی مشینری مسلسل انجام دے رہی ہے، جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے فوری اور سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس منظم بربریت اور نہتے شہریوں کے خلاف جاری ظلم و ستم کو روکا جا سکے۔
Saturday, 7 September 2024 - 20:19