رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کے الزيتون محلے میں کیے گئے بمباری اور محلے کے تمام رہائشی بلاکس کو تباہ کرنے  کے لئے وحشیانہ کاروائیوں

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی فوج کی جانب سے جنوبی غزہ کے الزيتون محلے میں کیے گئے بمباری اور محلے کے تمام رہائشی بلاکس کو تباہ کرنے  کے لئے وحشیانہ کاروائیوں  کے تسلسل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت متعدد افراد شہید  اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ہے  جو مسلسل شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور جو بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر اسرائیلی حکومت کی جنگی مشین کی جانب سے جاری ان قتل عام کو روکنے کے لیے متحرک ہونا چاہیے اور معصوم شہریوں کے خلاف جاری ان منظم جرائم کا خاتمہ یقینی بنانا چاہیے۔

Friday, 6 September 2024 - 19:27