رابطہ عالم اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردی  کی شدید مذمت کی ہے

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردی  کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں، رابطہ نے ایک بار پھر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت کے مؤقف کو دہرایا، اور افغانستان اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جو افغانستان کے امن، استحکام اور عوام کی سلامتی کو درپیش ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

رابطہ نے جاں بحق  ہونے والوں  اورزخمیوں کے  اہل خانہ، اور پوری افغان قوم سے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین  کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

Thursday, 5 September 2024 - 09:51