رابطہ عالم اسلامی نے قابض اسرائیلی حکومت کی فوج کی جانب سے ”جنین“، ”طولکرم“ اور ”طوباس“ شہروں پر حملے اور مغربی کنارے کے اسپتالوں کا محاصرہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد  جاں بحق  اور املاک کو نقصان پہنچا۔

مکہ مکرمہ:

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے ان سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے، اور عالمی برادری سے دوبارہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو درپیش اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدام کرے، اور اس مسلسل جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے، نیز اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف احتسابی اقدامات   عمل میں لائے ۔
 
Thursday, 29 August 2024 - 18:16