رابطہ_عالم_اسلامی کی جانب سے جاری بیان:

بیان

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، رابطہ نے اس گھناؤنے دہشت گردی کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد  کی جانیں لی ہیں ، اور  رابطہ نے اپنے اس موقع کا اعادہ کیا ہے کہ وہ   تشدد اور دہشت گردی کی تمام شكلوں اور صورتوں کو مسترد اور اس کی مذمت کرتی ہے  ۔

رابطہ نے اپنی اکیڈمیز، ادارہ جات، اور عالمی کونسلز کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اس کے عزیز عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جو اس کے امن و استحکام کو لاحق ہر خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ رابطہ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، حکومت، اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Wednesday, 28 August 2024 - 14:17