مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے مغربی کنارے کے گاؤں جت میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں رابطہ نے فلسطینی عوام اور ان کی املاک کے خلاف قابض افواج کی سرپرستی میں آبادکاروں کے مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ رابطہ نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کو درپیش اس المناک انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کرے، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کہ جارحیت کو روکا جائے اور اس میں ملوث تمام افراد کا احتساب کیا جائے ۔
Saturday, 17 August 2024 - 15:23