مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے آج صبح اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے سینکڑوں آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بولنے کی اجازت دینے کی مذمت کی ہے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے ان معاندانہ اور بے بنیاد اقدامات کی مذمت کی جو اسلامی مقدسات کی حرمت کو پامال کرتے ہیں۔ انہوں نے قابض افواج کی جانب سے تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور روایات کی خلاف ورزیوں کے جاری رہنے کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے، دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
Tuesday, 13 August 2024 - 17:11