مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے ”التابعين“ اسکول پر دوسری بار حملے اور جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر جاری بمباری کی شدید مذمت کی ہے ، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئےہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے ان وحشیانہ اور ہولناک جرائم کی کی سخت مذمت کی ہے، جو شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف ایک کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی پامالی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے اس قتل عام كور وكنے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کے فوری ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ۔
Monday, 12 August 2024 - 22:29