مکہ مکرمہ
رابطہ عالم اسلامی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس گھناؤنے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی گئی ہے جس میں درجنوں افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ بیان میں ہر طرح کی انتہاپسندی اور تشدد اوردہشت گردی کا باعث بننے والے امور کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
رابطہ نے اپنی عالمی اکیڈمیوں، ادارہ جات اور کونسلز کی جانب سے ملکی سلامتی اور استحکام کو درپیش خطرات کے پیش نظر جمہوریہ صومالیہ اور اس کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ، اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔
Sunday, 4 August 2024 - 01:05