رابطہ عالم اسلامی  نے  قابض اسرائیلی  حکومت کے اہلکار کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کی قرارداد منظور کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

مکہ مکرمہ:

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان  میں سیکرٹری جنرل  رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  ان مضحکہ خیز اقدامات کی مذمت کی ہے جس میں مذہبی تقدس کو پامال ،  اور بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور  اصولوں کی سخت خلاف ورزی  کے ساتھ ساتھ فلسطینی سرزمین پر ہونے والے سانحات  کے خاتمے اور سب کے لئے پائیدار اور منصفانہ امن کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہورہی ہیں۔
 
Thursday, 18 July 2024 - 23:31