رابطہ عالم اسلامی  نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے زیر انتظام قائم  الرازی اسکول کو نشانہ بنانے اور خان یونس میں العطار کے علاقے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد  جاں بحق  اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ

رابطہ  کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے  رابطہ اور اس کی اکیڈمیز، ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے شہریوں اور شہری تنصیبات  پراس طرح کے ہولناک اور وحشیانہ حملے  کی مذمت کی ہے جو تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے  اس قتل عام اور بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی برادری  کے فوری رد عمل کی ضرورت پر زور دیا۔

Thursday, 18 July 2024 - 20:16