رابطہ عالم اسلامی نے خان یونس میں اسرائیلی قابض انتظامیہ کے قتل عام کی مذمت کی جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مکہ مکرمہ

رابطہ عالم اسلامی نے خان یونس میں اسرائیلی قابض انتظامیہ کے قتل عام کی مذمت کی جس میں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں  سيکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے اس گھناؤنے جرم اور  قابض   افواج كی جانب سے تمام  بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

ڈاکٹر  العیسی  نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو اس ہولناک قتل عام کے سلسلے کو روکنے کے لئے مداخلت کرنے کی اشد ضرورت ہے جس کا اسرائیلی قابض افواج بلا روک ٹوک ارتکاب کر رہی ہیں۔
 

Saturday, 13 July 2024 - 23:03