رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا) کے ایک اسکول پر بمباری کی مذمت کی ہے،  اس  اسكول  میں   وسطی غزہ میں نصیرات  کیمپ میں بے گھر شہریوں کو رکھاگیا تھا۔

مکہ مکرمہ:

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  نے  رابطہ اور اس کی اکیڈمیز، ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے  شہریوں اور شہری تنصیبات  کے خلاف ان وحشیانہ ہولناک اور مسلسل  جرائم کی مذمت کی ہے جو تمام بین الاقوامی  اور انسانی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر العیسی نے  فلسطینی علاقوںمیں اس تباہ کن انسانی صورت حال  کا فوری جواب دینے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف منظم جرائم کو روکنے  کے لئے عالمی برادری سے   کردار ادا کرنے  کا  بھی مطالبہ کیا ہے ۔
 
Sunday, 7 July 2024 - 22:10