معروف تحقیقاتی ادارے "Policy Exchange" کی میزبانی میں ”دو مختلف سیشنز میں“ ایک وسیع مکالمے میں:
سیکرٹری جنرل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے غزہ جنگ کو روکنے کی ضرورت اور وہاں جاری اجتماعی قتل عام کو جلد از جلد روکنے کے لئے عالمی برادری کے حرکت میں آنے کی اہمیت پر زور دیا۔
آپ نے مکالمے کی اہمیت، مذہبی اور ثقافتی اختلافات اور ان کی علامتوں کے وجود کے احترام پر بھی روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر العیسی نے ”مرکزی اجلاس“ اور”وركنگ لنچ“ میں حاضرین کےسوالات کا جواب دیتے ہوئے برطانیہ میں ملکی معیشت اور خوشحالی میں مسلمانوں کے مثبت کردار اور تعاون کو سراہا۔ آپ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خطرات سے متنبہ کرتے ہوئے اس اصطلاح کے مفہوم سے متعلق ابہام کو واضح کیا۔
آپ نے نفرت کے رجحان کا تجزیہ کرتے ہوئے اس کے معالجے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کے سامنے مذہبی عقائد کے جدلیاتی حل پر بھی توجہ مرکوز کی۔
Thursday, 4 July 2024 - 08:21