مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے عالمی عدالت انصاف کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اسرائیل کو فوری طور پر حکم دیا گیا ہے کہ وہ نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن کی بنیاد پر رفح میں فوجی جارحیت یا مزيد كسی کارروائی سے اجتناب کرے۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس فیصلے کی اہمیت پر زوردیا جو فلسطینی عوام کے انسانی اور قانونی حق کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان فیصلوں پر عمل در آمد،جارحیت کو روکنے، فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کے لئے کام کرے اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ان کے جائز حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
Friday, 24 May 2024 - 23:42