مثالی بقائے باہمی کے باوجود البانیہ کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ عشائیہ میں شرکت:
البانیہ کی مذہبی رہنماؤں کی گول میز اجلاس میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی میزبانی۔ اس موقع پر ڈاکٹر العیسی نے اس بات پر زور دیا کہ البانیہ نے اپنے مذہبی تنوع کے بقائے باہمی کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے، جو البانوی عوام کی اقدار کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔ مذہبی اورنسلی تنوع والے ممالک کے لئے اس متاثر کن تجربے سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔ آپ نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور گول میز کے ارکان کے ساتھ تفصیلی گفت گو بھی کی۔
بعد ازاں عزت مآب سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں مشترکہ عشائیہ کااہتمام کیا گیا، جس میں البانیہ کے سینئر وزیر اور سفارتی کور کے ارکان بھی موجود تھے، جن کی قیادت تیرانا میں خادم حرمین شریفین کے سفیر جناب فیصل بن غازی حفظی کررہے تھے۔ اجلاس میں ویٹیکین کے سفیر بھی شریک تھے۔
Monday, 19 February 2024 - 14:49