اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے ادارہ جاتی رابطہ استاذ عبد الوہاب الشہری نے رابطہ کے جدہ دفتر میں ایک برطانوی وفد کا استقبال کیا، جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے مشرق وسطی،شمالی افریقہ، جنوبی ایشیاء، اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ امور جناب لارڈ طارق احمد کررہے تھے۔
ملاقات کے دوران جس میں رابطہ کے مختلف شعبوں کے ذمہ داران شامل تھے،مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
لارڈ طارق احمد نے اس موقع پر نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا کے خلاف #رابطہ_عالم_اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے رابطہ کی اکیڈمیز، ادارہ جات اور عالمی کونسلز کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے لئے فوری پٹیشن کے اجراء پر سیکرٹری جنرل رابطہ کے اہم کردار کو سراہا۔
Friday, 16 February 2024 - 07:23