سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ریاض میں رابطہ کے ذیلی دفتر میں جمہوریہ فرانس کے وزیر داخلہ اور سمندر پار علاقوں کے وزیر جناب جیرالڈ ڈرمینن کا استقبال کیا۔
محترم وزیر نے کہاکہ فرانس اسلامی ممالک کا دوست ملک ہے اور اس تعلق کو مضبوط بنانے میں انہوں نے #رابطہ_عالم_اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
دوسری جانب ڈاکٹر العیسی نے رابطہ اور تمام فرانسیسی مذہبی تنوع خصوصاً اسلامی جزو کے درمیان قریبی تعلقات پرزور دیا۔ آپ نے #میثاق_مکہ_مکرمہ کے نہج پر ائمہ کی تربیت کےلئے جامع مسجد پیرس کے کامیاب اقدام کو سراہا۔ اس دستاویز کی تائید تمام اسلامی مسالک ومشارب کے 1200 سے زائد علمائے کرام ومفتیان عظام نے کی اور یہ عصر حاضر میں اپنے تمام تنوع میں اسلامی اعتدال کی ترجمان ہے۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے بعد سیکرٹری جنرل نے فرانس کے وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
Thursday, 15 February 2024 - 22:16