سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے مکہ مکرمہ میں رابطہ کے مرکزی دفتر میں دار العلم امام خوئی سے منسلک متعدد شخصیات کا استقبال کیا، جن میں محترم ڈاکٹر سید جواد خوئی، محترم ڈاکٹر زید بحرالعلوم اور ڈاکٹر کریم مؤمن شامل تھے۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں سرفہرست اسلامی مسالک کے درمیان اور ان کے اور دیگر اہلِ مذاہب کے مابین مؤثر اور نتیجہ خیز مکالمے کو جاری رکھنے کی اہمیت شامل تھی۔ اس موقع پر اسلامی رابطے کو مستحکم اور اس کی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
Wednesday, 7 February 2024 - 10:35