سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئر مین مسلم علماء کونسل عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العيسى نے رابطہ کے ذیلی دفتر ریاض میں مملکت سعودی عرب میں متعین جمہوریہ گنی بساؤ کے غیر معمولی سفیر اور کمشنر جناب ڈینو سیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر براعظم افریقہ میں رابطہ کی فکری اور ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
Monday, 29 January 2024 - 21:07